اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی احتجاج،ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کیلئے بند

پی ٹی آئی احتجاج،ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کیلئے بند

 

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں بھی ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔

 

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے احکامات جاری کردیے جن کے مطابق اڈے سیل نہ رکھنے  پر مالکان  و انتظامیہ کے خلاف موٹر وہیکل رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

 

اڈہ ایڈمنسٹریٹر سی کلاڈ جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی کو بھی مراسلہ جاری  کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹیرز ڈی کلاس بس اسٹینڈز اوراربن ٹرانسپورٹرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

 

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تمام اڈے 22 نومبرکی شب نو بجے سے تاحکم ثانی بند رہیں گے، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرکے قناتیں لگا کر سیل رکھا جائے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481