اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ی آئی احتجاج،پولیس اورایف سی اہلکاراسلام آباد پہنچ گئے

پی ی آئی احتجاج،پولیس اورایف سی اہلکاراسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے دیگر صوبوں سے آنیوالی پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے

اس کے علاوہ ایف سی کی 5 ہزار نفری اور آزاد کشمیر پولیس کی ایک ہزار نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نفری کے ساتھ پولیس کے اعلی افسران بھی منگوائے گئے ہیں، متعلقہ اضلاع کی نفری کے ہمراہ ان کے ڈی ہی از بھی اسلام آباد ڈیوٹی کریں گے۔ ہر ضلع کی پولیس کی کمانڈ بھی ساتھ منگوائی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے 30ہزار نفری اسلام آباد پہنچی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والی نفری کو پولیس لائنز، مختلف اسکولوں اور عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481