اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دفاعی نمائش کا دورہ

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دفاعی نمائش کا دورہ

 

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا،نیول چیف نے نمائش میں شریک غیر ملکی عسکری حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکا سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں بحری دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی، عالمی دفاعی رجحان اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

نیول چیف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور عالمی دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481