اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9مئی کیس،پہلے10مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

9مئی کیس،پہلے10مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

 

9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ولد محمد ثاقب (ساکن اسلام آباد) ، احسن ایاز ولد محمد ایاز(ساکن اسلام آباد)، نعیم اللہ ولد عبدالقادر(ساکن باجوڑ) شامل ہیں ،مطیع اللہ ولد امین خان( راولپنڈی) ، شوکت ولد فضل داد(ساکن اسلام آباد) ، ذاکراللہ ولد بسم اللہ خان (ساکن باجوڑ ) شامل ہیں۔

سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے،سزایافتہ افغان مجرمان میں داود خان ولد حاجو خان ، یونس خان ولد خان محمد ،احسان اللہ ولد ضیاءالحق ،لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں،ذرائع کے مطابق مجرمان کی سزا میں6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے ۔

کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی،نامزد ملزمان میں سے1 ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں،روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیشی کا حکم دیا گیا۔

احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481