اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی رہائی کی روبکار جمع

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی رہائی کی روبکار جمع

 اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے روبکار جاری کردیے گئے،

روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔

دریں اثنا باںی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ودیگر معاون وکلاء نے رہائی روبکار اڈیالہ جیل میں جمع کرادی تاہم روبکار جمع ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوسکیں گے۔

بانی پی ٹی آئی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481