اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشریٰ بی بی کے بیان پرقمر جاوید باجودہ کا ردعمل سامنے آگیا

بشریٰ بی بی کے بیان پر قمر جاوید باجودہ کا ردعمل سامنے آگیا

 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے۔

قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔

اپنے بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے، ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے، اس کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481