اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی احتجاج،قائداعظم یونیورسٹی جمعہ سے پیر تک بند

PTI protest, Quaid-e-Azam University closed from Friday to Monday

پی ٹی آئی احتجاج،قائداعظم یونیورسٹی جمعہ سے پیر تک بند

24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بند ش کے باعث اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو جمعہ سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ جمعہ اور پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور امتحانات نہیں ہوں گے۔

اسی طرح جمعہ اور پیر کو یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی، سڑکیں کھلنے کے بعد ہی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ لینے کیلئے طلباء کو مناسب وقت دیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481