Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں،فضل الرحمان

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں،فضل الرحمان

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں: فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوپکا ہاتھ ڈالنا چاہیے، تحریک انصاف کوجلسے، مظاہروں کا حق ہے، ہم چودہ ملین مارچ کرچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے پرامن اندازمیں ملین مارچ کیے، تحریک انصاف کوحکمت عملی بہترکرنےکی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کے آپس میں اختلاف ہوتے ہیں، ہماری پی ٹی آئی کےساتھ تلخی تھی اسےاعتدال میں لانےکےلیےکامیاب ہوئےہیں، پی ٹی آئی سےتلخیوں سےہم نرمی کی طرف آرہےہیں۔

دہشت گردی کے حوالے سے سوال کے جواب میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نائن الیون کےبعد دہشت گردی بڑھی، پاکستان نےامریکا کواڈے دیئےتھے۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پرویزمشرف اس وقت کوئی بات سننےکو تیار نہ تھے، پرویزمشرف امریکا کی نظرمیں مقبول ہونا چاہتےتھے، اس کے بعد آج تک اس دہشت گردی کی جنگ سے ہماری جان نہیں چھوٹ رہی، بیس سال سےہم یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481