اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔

بانئ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائے گی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کر لیں، میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا؟

عدالت نے سوال کیا کہ انہوں نے جیولری سیٹ کا تخمینہ کیسے لگایا ہے؟

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تو عدالت میں استغاثہ بتائے گا۔

عدالت نے سوال کیا کہ چالان میں رسید بشریٰ بی بی کی ہے یا بانئ پی ٹی آئی کی؟

بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ چالان میں رسید پر بشریٰ بی بی کا نام ہے، صہیب عباسی کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے، انعام اللّٰہ شاہ کو استغاثہ نے گواہ بنایا ہے وہ وعدہ معاف گواہ نہیں ہے، نیب، ایف آئی اے، پولیس اور الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس کیا ہے، پولیس نے بھی توشہ خانہ جعلی رسید کا کیس بنایا ہوا ہے، الزام ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا، اس چالان میں یہ واضح نہیں کہ مرکزی ملزم کون ہے؟ توشہ خانہ نیب کیس میں بانئ پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481