اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

24 نومبرکا احتجاج مؤخر ہوگا نہ معطل،عمران خان

24 نومبرکا احتجاج مؤخر ہوگا نہ معطل،عمران خان

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ طاقتور حلقے جس کسی کو آگے کریں گے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کمیٹی ان سے تین مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔

 

پی ٹی آئی قیادت کے مطابق عمران خان نےکہا ہےکہ کمیٹی تین مطالبات ‏26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور آئین کی بحالی کے علاوہ ‏مینڈیٹ کی واپسی اور ‏تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بات کرے گی۔

 

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہےکہ عمران خان نےکہا ہےکہ 24 نومبرکا احتجاج نہ مؤخر ہوگا نہ معطل ہوگا، 24 نومبرکو جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہو جائےگا، پارٹی میں چاہے کوئی کتنا بھی پرانا ہو باہر نہ نکلا تو اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

خیال رہےکہ آج وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل جا کر 2 گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور حکومت سے پی ٹی آئی کے مذاکرات پر بات کی گئی۔ اس ملاقات کے باعث ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی تاخیر سے ہوئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481