اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔

حج درخواست کے ہمراہ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی، یکم تا 10 فروری بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کا کوٹا 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یک مشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی، اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی، ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہوسکیں گی، 12 سال سے کم عمر بچے سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رہنمائی میسر ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481