اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی کوناکام بنانےکیلئےبھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال

چیمپئنز ٹرافی کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال

چیمپئنز ٹرافی کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال

بھارتی کرکٹ بورڈ نےپاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے نئی چال چل دی جس کے تحت ایونٹ میں شریک ممالک کو لاکھوں ڈالرز کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شریک ممالک کے بورڈز کو اپنی آمدن میں سے بھاری رقم دینے کی پیش کش کی ہے تاکہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر قائل کیا جاسکے یا پھر میچز کو بھارت منتقل کروایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی کہ چیمپئنزٹرافی کی آمدن میں سے انڈین بورڈ دیگر ممالک کے بورڈز کو اپنے ساتھ منافع میں شریک کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کومسترد کرچکاہے جبکہ پی سی بی ذرائع کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری ہے تو بہتر ہے کسی دوسری ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کرکے شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا، ایونٹ کسی دوسرے ملک منتقلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481