اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی رہائی کیلئے اسلام آباد پہنچيں گے،گنڈا پور

عمران خان کی رہائی کیلئے اسلام آباد پہنچيں گے،گنڈا پور

عمران خان کی رہائی کیلئے ہر صورت اسلام آباد پہنچيں گے، گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچيں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارٹی کے مختلف ریجنز کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے انتظامات کا جائزہ لیا گيا۔

اجلاس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ریجنز کے پارلیمنٹیرینز اور عہدے دار شریک ہوئے۔

دوسری جانب 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کےلیے بشریٰ بی بی بھی متحرک ہوگئیں، انہوں نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔

گزشتہ روز بشریٰ بی بی پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس میں بھی شریک ہوئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481