اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چار سالہ بچہ میٹرو بس تلے کچلا گیا۔مقدمہ درج

چار سالہ بچہ میٹرو بس تلے کچلا گیا۔مقدمہ درج

راولپنڈی میں لیاقت باغ اسٹیشن پر میٹرو بس سے اترتے ہوئے ٹائر کے نیچے آکر بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ وارث خان پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق چار سالہ ریحان نتھیا گلی کا رہائشی، والدہ کے ساتھ راولپنڈی نانی کے گھر آیا ہوا تھا، جمعہ کی شب لیاقت باغ پر میٹرو بس سے اترتے ہوئے بچہ گیٹ کے ساتھ گیپ میں پھنس گیا، ڈرائیور نے اسٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی جس کے نتیجے میں بچہ میٹرو بس ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا، بچے کے پھنسنے پر شور شرابا بھی کیا گیا لیکن کسی نے نہیں سنی اور ڈرائیور نے بس چلا دی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچےکی موت بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق بچے کی لاش کافی دیر تک جائے حادثہ پر پڑی رہی تا ہم میٹرو کا کوئی ذمہ دار سامنے نہیں آیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481