اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

استور،دریا میں باراتیوں کی تلاش کیلئےفوج کا سرچ آپریشن

استور،دریا میں باراتیوں کی تلاش کیلئےفوج کا سرچ آپریشن

استور،دریا میں باراتیوں کی تلاش کیلئےفوج کا سرچ آپریشن

 

افواج پاکستان نے استور میں دریا میں بہہ جانے والے باراتیوں کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

 

پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کا آپریشن دریا میں بہہ جانے والے تمام مسافروں کی تلاش تک جاری رہے گا، مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریا سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کی تلاش کرے گی۔

 

واضح رہے کہ 12 نومبرکو 28 افراد پر مشتمل باراتیوں کی بس جو استور سے چکوال جا رہی تھی تھلیچی کے مقام پر دریا میں حادثے کا شکار ہوئی تھی، اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔

 

افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور جدید آلات سے لیس ہیں، پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آئے گی، افواج پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481