اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کیخلاف فوجی عدالت کےاشارے نہیں ملے،ڈیوڈ لیمی

عمران خان کیخلاف فوجی عدالت کےاشارے نہیں ملے،ڈیوڈ لیمی

 

برطانوی سیکریٹری خارجہ  ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے۔

 

بانی پی ٹی آئی کےخلاف ممکنہ طور پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق برطانوی سیکریٹری خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

 

فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی مؤقف واضح کردیا۔

 

کم جانسن ایم پی نے بانی پی ٹی آئی کے مشیر بین الاقوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر خط لکھا تھا۔

 

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات، ملک کا اندرونی مسئلہ ہے، واضح ہے بین الاقوامی ذمہ داریاں اور بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔

 

ذلفی بخاری نے ایک ماہ قبل 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظر میں خط لکھوایا تھا، کم جانسن ایم پی کے بھیجے گئے خط پر مختلف جماعتوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481