اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قلات میں دہشتگردوں کا حملہ،7 سکیورٹی اہلکار شہید

قلات میں دہشتگردوں کا حملہ،7 سکیورٹی اہلکار شہید

قلات میں دہشتگردوں کا حملہ،7 سکیورٹی اہلکار شہید ،15 زخمی

 

بلوچستان کے ضلع قلات کی شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

 

نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے,لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

 

واضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کئے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے

 

جو انفینٹری سکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481