اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ فوڈ اتھارٹی کی 350 مقامات پرکارروائی،20 لاکھ جرمانے

dbae33f8 f61e 48b1 b20c 66c92e8b972c

سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے غذائی تحفظ اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ایک روز میں سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس کے دوران اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اور لائسنسنگ کے عمل کو فروغ دیا گیا تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں، سندھ فوڈ اتھارٹی کی دو ٹیموں نے 35 معائنہ کیے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور مختلف مقامات پر 6 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 12 معائنہ کیے گئے، جن میں پانچ اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں 48 مقامات پر معائنہ کیا گیا، 15 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 12 مقامات پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اور 15 لائسنس چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 46 ہزار 900 روپے تھی۔

ڈسٹرکٹ ملیر میں 15 معائنہ کیے گئے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 3 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع مشرقی میں مجموعی طور پر 40 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 3 بہتری کے نوٹس اور 7 جرمانے جو کہ 155,000 روپے کے تھے عائد کیے گئے، اس کے علاوہ 10 لائسنس چالانز بھی جاری کیے گئے۔ شہید بینظیر آباد (SBA) میں 18 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 13 بہتری کے نوٹس اور 7 لائسنس چالانز جاری کیے گئے۔  میرپورخاص میں 18 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس میں تین اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ حیدرآباد کی ویجیلنس ٹیم نے 23 مقامات کا معائنہ کیا، 17 اصلاحی نوٹس جاری کیے، اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔علاوہ ازیں، عمرکوٹ-تھرپارکر، سانگھڑ، ٹھٹھہ، قمبر-شہدادکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، اور ٹنڈو الہ یار میں بھی معائنہ کیا گیا، جہاں فوڈ سیفٹی کے معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے اور عوامی صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481