اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب حکومت نے خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی

پی ٹی آئی والوں کیساتھ موئے موئے ہوگیا،عظمیٰ بخاری

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی حکومت کے پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی اورآفیشل ڈاکومنٹ بھی جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی.

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے خسارے کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف جلد رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کواٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب پہلے کواٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے اور پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے۔

 

ایک میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے جو خسارے کی رپورٹ آرہی ہے وہ غلط ہے اسکو ٹھیک کردیا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کاجھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کردیا ہے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481