اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اڈیالہ کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے: عظمٰی بخاری

ایف آئی اے سائبر کرائم ٹکے کا کام نہیں کرتا،بند کردیں،عظمیٰ بخاری
 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔آئین پاکستان میں کہاں لکھا ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے فیڈریشن پر چڑھائی کریگا؟آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے ایک وزیر اعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟
انہوں نے کہا کہ اگر ایک وزیراعلیٰ کے عدالتوں میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟جو پیسہ صوبے کی عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہا۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہاپچھلے 8ماہ سے کے پی کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔مریم نواز نے پنجاب میں 8ماہ میں 84نئے عوامی فلاح منصوبے شروع کیے ہیں۔علی امین کو حکومت امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے۔پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481