اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشریٰ بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری

بشریٰ بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری

بشریٰ بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری

بشری بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی ہے اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کیلئے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481