اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے بند

شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے بند

شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند،پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ سے حدِ نگاہ میں کمی کے باعث موٹر و ے مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، لاہور اسلام آباد موٹروے(ایم2) لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور ملتان موٹروے (ایم 3 )لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ،ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو جی ٹی روڈ پراستعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481