اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی ہٹ دھرمی،پاکستان کے واضح موقف  سے آئی سی سی پریشان

بھارتی ہٹ دھرمی،پاکستان کے واضح موقف  سے آئی سی سی پریشان

بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف  سے آئی سی سی پریشان،چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہوگئے ہیں۔

 

ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو پی سی بی پہلے ہی مسترد کرچکا ہے، ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کےلیے ایک چیلنج ہوگا۔

 

 

پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کےلیے آئی سی سی کو ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔

 

 

ذرائع کے مطابق صرف ایک ٹیم کی وجہ سے میگا ایونٹ کو متاثر کیا گیا تو دیگر بورڈز کو بھی اس پر تحفظات ہوں گے۔

 

 

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کا آپشن موجود ہے، 2009ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔

 

 

برطانوی حکومت نے زمبابوین پلیئرز کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا، آئی سی سی نے ٹورنامنٹ انگلینڈ سے موو کرنے کے بجائے زمبابوے سے مذاکرات کرکے معاملہ طے کیا تھا۔

 

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ای میل میں بھارت کے انکار کی وجوہات، اس کی بنیاد اور شواہد فراہم کرنے کا کہا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ای میل میں بھارتی موقف کی وضاحت کےلیے سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481