اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانہ ٹو،عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

توشہ خانہ ٹو،عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکوٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت آگے نہ بڑھ سکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے مطابق وہ 20 نومبر کو دستیاب ہونگے،کیس پہلے کال ہوا تو عدالت کو بتایا گیا اسپیشل پراسیکوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، سپیشل پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت کے سامنے پیش ہوئے

عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ذوالفقار عباس نقوی نے کہا دوسرے اسپیشل پراسیکوٹر دلائل دیں گے وہ ابھی بھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا وہ آج کے بعد 20 نومبر کو دستیاب ہوں گے، کیس 20 نومبر کو آئندہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481