اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایئرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال گاڑی کراچی کیسے پہنچی؟

ایئرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال گاڑی کراچی کیسے پہنچی؟

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال گاڑی کراچی کیسے پہنچی؟۔حملہ آور گاڑی میں بارڈر پر موجود چیک پوسٹ پر رکا، سیکیورٹی اہلکار نے گاڑی کی تلاشی لی، چیکنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکار نے گاڑی کو سندھ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

 

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی حملے سے دو روز قبل کراچی پہنچی تھی، واردات میں خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ جاوید عرف سمیع اور خاتون سمیت تین دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، سہولتکاروں کا بھی پتہ لگا لیا گيا، سہولت کاروں میں سعید علی، بینک ملازم بلال، رکشہ ڈرائیور فرحان اور محمد سعید شامل ہیں۔

گرفتار ماسٹر مائنڈ ملزم جاوید حملہ آور سے رابطے میں تھا، اسی نے ایئرپورٹ کے اندر سے چائینز کے باہر نکلنے کی فون پر اطلاع دی، خود کش حملہ آور کی مبینہ سہولت کار خاتون گل نساء بلوچستان سے گرفتار کر لی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ حملہ آور شاہ فہد کی شناخت فنگر پرنٹس سےکی گئی، حملہ آور نے گاڑی حب سے بینک کے ذریعے خریدی اور بارودی مواد نصب کیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کے خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے، سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں کے ساتھ پولیس اور سی ٹی ڈی کام کر رہی ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481