اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں،ماہین فیصل

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں،ماہین فیصل

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں،ماہین فیصل

 

جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں لندن میں ہی نہیں تھی، ڈیڑھ برس قبل شادی کرکے دبئی منتقل ہوچکی ہوں۔

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے حملے کی نامزد ملزمہ ماہین فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

اپنی وضاحت میں ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف آئی اے نے مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ غلط قائم کیا ہے، جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں لندن میں ہی نہیں تھی، ڈیڑھ برس قبل شادی کرکے دبئی منتقل ہوچکی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ میں ایسے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے ملک کی بدنامی ہو۔

ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے دور کے رشتہ داروں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ان کے دروازوں پر میرے نام کے نوٹس چپکا کے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ میرے خلاف کیس کو ختم کردیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481