اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنڈاپور نے 5منٹ اورہزارروپےدیکرتوہین کی. کارکن برہم

عمران خان سے ملاقات،علی امین گنڈا پور کا عدالت سے رجوع

جیل سے رہاہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے وقت نہ  دینےاور ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد کارکنان وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ کارکنان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے تین گھنٹے انتظارکرایا اور 5 منٹ ملاقات کرکے چلے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے کارکنوں کو ایک ، ایک ہزار روپے دینے پر ورکرزطیش میں آگئے،

وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو کارکنان نے نعرے لگائے۔کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کارکن کو عزت دو کے نعرے لگائے۔ کارکنوں کا کہنا تھاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک میں گرفتار ہوئے ایک ایک ہزار روپے کیلئے نہیں۔اس حوالےسے گفتگو میں ریجنل صدر پی ٹی آئی ارباب محمد عاصم کا کہناتھاکہ گزشتہ روز کارکنوں کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کچھ ورکرز ناراض ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھی ہے کچھ ورکرز نعرے لگا رہے تھے، جب وزیراعلیٰ موجود تھے اس وقت کوئی نعرے نہیں لگے، ویڈیو میں اندھیرا ہے اور سی ایم اندھیرا چھانے سے پہلے چلے گئے تھے۔ارباب عاصم کا کہناتھاکہ ہوسکتا ہے ورکرزکی آپس میں بات ہوئی ہو اور ناراض ہوئے ہوں، ہم نے ورکرزکو عزت دی اور ان کو چائے پلائی، سیاسی پارٹیوں میں ناراض ورکرز معمولی سی بات ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481