اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں کاشتکاروں کوہزاروں مفت گرین ٹریکٹردینے کااعلان

d5a603e6 4eb6 40fa b4ec ab0741e6aef3
”کسان خوشحال،پنجاب خوشحال“ ویژن کے تحت پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کا تاریخی اور ریکارڈ انعامی پیکج پیش کیاگیاہے-
وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے ہزاروں مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان کیا گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف کے اعلان کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 12 تا 25ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000لینڈ لیولرز مفت دئیے جائیں گے اور اسی طرح پنجاب بھر میں 25ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنیوالے کسانوں کو 1000گرین ٹریکٹر بالکل مفت ملیں گے-
گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ ا ندازی دئیے جائیں گے- وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پورا ساتھ دیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، کاشتکاروں کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔پنجاب میں کاشتکارون .کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے
وزیراعلی مریم نوازشریف نے بتایا کہ گندم کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج،کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔
چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے،تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پنجاب بھر کے کسان وزیراعلی مریم نوازشریف کی مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈلیولرز پراجیکٹ کی تفصیلات کے لئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن0800-17000پر کال کر سکتے ہیں -گندم کے کاشتکار مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈلیولرزکے لئے ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع کر سکتے ہیں -گندم کے کاشتکار متعلقہ محکمہ زراعت توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481