اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ جیت سے عمران خان کی آزادی کی امید نہیں لگائی،رؤف حسن

ٹرمپ جیت سے عمران خان کی آزادی کی امید نہیں لگائی،رؤف حسن

ٹرمپ کی جیت سے عمران خان کی آزادی کی امید نہیں لگائی، رؤف حسن

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔

امریکی الیکشن ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عدلیہ، پارلیمان اور پُرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص ایشو یا خان صاحب کی رہائی پر اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481