اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ جیتنے سے مڈل ایسٹ پالیسی میں فرق نہیں پڑیگا،حمد اللہ

ٹرمپ جیتنے سے مڈل ایسٹ پالیسی میں فرق نہیں پڑیگا،حمد اللہ

ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔

مرکزی رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو مڈل ایسٹ پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔

مرکزی رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قانون سازی کے لیے دوسری پارٹیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلا ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ جے یو آئی کو قانون سازی پراعتراض ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481