اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی آئی خان،ایف سی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان،ایف سی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان،ایف سی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے کے لیے پُرعزم ہے، ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481