اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی صدارتی انتخاب،پولنگ شروع

امریکی صدارتی انتخاب،پولنگ شروع

امریکی صدارتی انتخاب،پولنگ شروع

 

امریکا میں رات گئے شروع ہونے والے انتخابی عمل میں نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3، 3 ووٹوں کے ساتھ برابر ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکس وِل نوچ میں انتخابات کا آغاز رات گئے ہی ہو گیا تھا، یہ عمل مختصر وقت میں مکمل ہونے کے بعد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی۔

 

اس قصبے سے صدر کے انتخاب کے لیے کُل 6 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 3 ڈیموکریٹک اور 3 ری پبلیکن کے حق میں تھے۔

 

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیو ہیمپشائر کا قصبہ ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سے انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے۔

 

1960ء کی روایت کے مطابق رات گئے یہاں مقیم کمیونٹی انتخابات کا آغاز کرکے اپنے ووٹ ڈالتی ہے۔ تاہم نیو ہیمپشائر کے باقی حصوں میں پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہی شروع ہوتا ہے۔

 

واضح رہے کہ ڈکس وِل نوچ میں ووٹوں کی حتمی تعداد 2020ء کے انتخابات کے مقابلے میں ڈرامائی انداز میں تبدیلی ہو گئی ہے۔

 

گزشتہ انتخابات میں ری پبلیکن امیدوار جو بائیڈن نے اس علاقے سے کلین سوئپ کیا تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481