اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بصارت سے محروم وی لاگر کو مریم نواز نے نئی گاڑی دے دی

ec4a0f59 7970 4009 ac05 2e3c9055ججca78

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بصارت سے محروم یوٹیوبر اور وی لاگر حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں نئی گاڑی کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اورخود دروازہ کھول کر اسے سیٹ پر بٹھایا۔

واضح رہے کہ حافظ محمد علی نابینا کرکٹر اورنعت گو بھی ہیں۔ گوگل پر کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں۔ محمد علی نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے شوق اورلگن سے اردو اورانگلش زبان میں مہارت حاصل کی۔ حافظ محمد علی گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ بصارت سے محروم محمد علی ملک کے پہلے منفرد ویلاگر،یوٹیوبر،کرکٹر اورتبصرہ نگار بھی ہیں۔

ec4a0f59 7970 4009 ac05 2e3c9055ججca78

حافظ محمد علی کے والد کراچی میں ڈرائیور کی پرائیویٹ جاب کرتے تھے۔ والد سے دور رہنے کی وجہ سے حافظ محمد علی اداس اور پریشان تھے۔ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ محمد علی کی معصوم خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں گاڑی کا تحفہ پیش کیا۔

حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ محمد علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں کے جیسی ہیں،اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481