اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Iranian Foreign Minister arrived in Pakistan on a two day official visit

 

ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ونائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیاں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جب کہ فریقین پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیرگ شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481