اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنےاحتجاج

پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

 

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جانب سے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شامل افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالاجائے۔

ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔

تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481