Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئےمشورہ کیاہے،نواز شریف

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ہے، نواز شریف

 

 

امریکا میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو خرید لیں اور ایک برینڈ نیو ایئرلائن اسٹیبلش کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے کہا پاکستان کو برینڈ نیو ایئرلائن ایئر پنجاب کا نام دے دیتے ہیں، میں نے انہیں پی آئی اے خریدنے سے متعلق مزید مشاورت کے لیے کہا ہے۔

 

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ نئی ایئر لائن قائم کرلیں، ایئر پنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیو یارک جائے، جو لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی جائے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ایئرلائن سے متعلق غور و خوض ہو رہا ہے، مجھے بھی دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کیا۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک شخص جو بانی پی ٹی آئی کے دور میں وزیر تھا چھپ کر بیٹھا ہے، اس شخص نے کہا تھا پی آئی اے پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں، اوّل تو تھے نہیں اگر تھے بھی تو کیا یہ بات عوام سطح پر کہنے والی تھی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481