اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی ہلاک

جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی ہلاک

جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی ہلاک

سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں کارروائی کے دوران چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے بعد خوارجیوں کے علاقہ سے مکمل صفائی کیلیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور پاک فوج وطن عزیز کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر انہیں شاباش دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481