اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ْ

ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو دی گئی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی اور سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہیں، لیکن ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے یہ مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا، سپریم کورٹ ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کرمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481