اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مستونگ میں خوفناک دھماکہ. پانچ طالبات سمیت 7 جاں بحق

ریاست٦

 

بلوچستان کے شہر مستونگ میں دہشت گردی کا ایک ہولناک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ایک دھماکے کے نتیجے میں اسکول جاتی ہوئی پانچ طالبات سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مستونگ شہر میں مسجد روڈ پر سول ہسپتال چوک کے قریب اس وقت ہوا جب یہاں سے پولیس کی ایک گاڑی گزر رہی تھی۔یہ پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم فراہم کرنے کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ایس ایچ او عبدالفتاح کے مطابق جس مقام پر دھماکہ ہوا اس کے قریب ایک سکول واقع ہے اور دھماکے کے وقت اسکول جاتی طالبات دھماکے کا نشانہ بن گئیں۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ نو افراد کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

 

Terrible explosion in the Mustong. 7 dead including five  school girls,مستونگ میں خوفناک دھماکہ. پانچ طالبات سمیت 7 جاں بحق


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481