اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ کارساز کیس کی ملزمہ نتاشا کو بری کرنے کا حکم

c1f07a99 69d9 463a 8cf1 e8799284a62c

سانحہ کارساز کیس کی ملزمہ نتاشا کو بری کرنے کا حکم دے دیا گیا.

 

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کی جانب سے ملزمہ کی معافی سے متعلق حلف نامے قبول کرتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملزمہ کے وکیل کی جانب سے منشیات ایکٹ کے مقدمہ میں نتاشہ کی بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملزمہ نتاشہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا مقدمہ اب بھی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ضمانت پر رہا ملزمہ نتاشا عدالت میں پیش نہیں ہوسکی۔ وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ ملزمہ نتاشہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی ۔ بعد ازاں مقدمہ کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ملزمہ نتاشہ اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئی ۔  عدالت نے متاثرین کےحلف نامے قبول کرتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

 

واضح رہے کہ ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ سے متعلق مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے ، منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ ضمانت پر رہا ہیں، امتناع منشیات ایکٹ کے مقدمہ میں ملزمہ نتاشہ کی جانب سے بریت کی درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481