اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قیدی وین حملہ کیس میں غفلت کے مرتکب 13 اہلکار معطل

اسلام آباد پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہوں کیخلاف کارروائی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب سنگجانی کے مقام پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر حملے کے وقت ڈیوٹی کرنے والے غفلت کے مرتکب 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
سنگجانی میں قیدی وین پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والے افراد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے احاطے اور اس کے گیٹ پر نعرے بازی کی۔اس کے علاوہ کچھ افراد قیدی وین کا تعاقب بھی کرتے رہے جبکہ قیدی وین پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں نے تمام معاملات سے افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق تمام 13 اہلکاروں کی سی ڈی آر نکلوا لی گئی، غفلت کا مرتکب پائے جانے پر 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا، معطل کیے گئے اہلکاروں میں 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481