پہلی پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
پی آر ایس اے روڈز سیفٹی، وہیکلز سیفٹی اورڈرائیورنگ ٹریننگ سکول کے لئے اقدامات کرے گی۔ پی آر ایس اے روڈز کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اہتمام کرے گی۔ پی آر ایس اے سٹینڈرڈ وہیکلز ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کرے گی۔ پی آر ایس اے کے زیر انتظام موٹر ٹرانسپورٹ ایجنسی بھی قائم کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ٹریفک حادثات میں روزانہ جاں بحق ہونے والوں کا تناسب اوسطاً10ہے۔ پی آرایس اے کی 14رکنی سپیشل کمیٹی کی سربراہی منسٹر ٹرانسپورٹ کریں گے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم دیا۔
اجلاس میں فنکاروں کے لئے آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی اورفنکاروں کے لئے امدادی گرانٹ بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فنکار کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی بھی طلب کر لی ہے۔ لاہور آرٹ کونسل انڈومنٹ فنڈبورڈ کا اختیارمنسٹرانفارمشین کو دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی مریم نوازشریف نے علیل اداکار شفقت چیمہ کی خیریت بھی دریافت کی۔پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی2024 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیا کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے لئے فول پروف سسٹم واضح کرنے کی ہدایت کی۔
