اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سموگ کنٹرول پروگرام.پنجاب بھرمیں مشینی کاشت کا آغازہوگیا

fe5bfcc6 26b2 4c84 bcb2 b9100d82683c

 

سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز کردیا گیا-

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا اور 60 -دن میں کاشت کار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ ہے-

وزیراعلی مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوا چل پڑی۔ کام کرنا مسلم لیگ (ن) کے سوا کسی کو نہیں آتا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایاکہ پورے پنجاب میں تین سو سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، پانچ سال میں پانچ ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لئے کاشت کار کو 5-لاکھ دینے ہونگے۔8- لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لئے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481