اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا فضل الرحمان کا بلاول سے رابطہ،والدکی خیریت دریافت کی

مولانا فضل الرحمان کا بلاول سے رابطہ،والدکی خیریت دریافت کی

مولانا فضل الرحمان کا بلاول سے رابطہ،  والدکی خیریت دریافت کی

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔

 

علم میں رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا۔

 

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے صدر کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا۔

 

اس سلسلے میں صدر پاکستان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے انکے والد کی خیریت دریافت کی۔

 

مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

 

خیال رہے کہ ایوان صدر نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اسپتال سے گھر منتقل کردیے گئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481