اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایمان مزاری شوہر سمیت اڈیالہ جیل سے رہا

ایمان مزاری شوہر سمیت اڈیالہ جیل سے رہا

ایمان مزاری شوہر سمیت اڈیالہ جیل سے رہا
ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اہل خانہ کے ہمراہ جیل سے روانہ ہوگئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کی تھی۔
علم میں رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 28 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481