اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی پی او مری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ڈی پی او مری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری کرائم فری پنجاب کے مطابق ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ۔02 شراب سپلائر گرفتار جبکہ100 لیٹر شراب برآمدکرلی گئی ہے۔۔ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی ملک غلام اصغر اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال ولد محمد منیرسکنہ گجو ضلع مظفرآباد سے 50 لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزم فراز حسین ولد طفیل حسین سکنہ بیلا ضلع مظفرآباد سے 50 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے جب کہ اقدام قتل کے ملزم سہیل عباسی سکنہ پوٹھہ شریف سے آلہ ضرب 30 بور پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم نے پسٹل سے فائر کر کے زوہیب حسن کو زخمی کیا تھا ۔ ڈی پی او مری آصف امین اعوان کا کہنا ہے کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481