اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے 43 کارکنوں کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے 43 کارکنوں کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے 43 کارکنوں کی ضمانت منظور

28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانیوالے احتجاج کے دوران تھانہ وارث خان  اور تھانہ ٹیکسلا سے گرفتار 43 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

 

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ وارث خان سے گرفتار 3 کم عمر بچے حسنیں، زین العابدین  اور احمد کو ڈسچارج  کر دیا۔ تینوں کم عمر بچوں کی ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کر دیا گیا۔عدالت نے تمام کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب 28 ستمبر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 3 خواتین کارکنان کی بھی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے 3 خواتین کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے تینوں خواتین کارکنان نصرت، فرحت اور حسینہ کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481