اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات  کیلئےپولنگ کا عمل جاری

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات  کیلئےپولنگ کا عمل جاری

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات  کیلئےپولنگ کا عمل جاری

 

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ مدمقابل ہیں۔

 

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا، لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل 15 منٹ تاخیر سے صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 

سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

 

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار مدمقابل ہیں، عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔

 

اسی طرح سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر مدمقابل ہیں۔

 

دوسری جانب سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلا اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481