اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ختم

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ختم

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ختم
نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس تقریبا 2 گھنٹے سے زائد رہا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوئے،جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں سکے۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت اہم انتظامی امور زیر غور آئے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481