اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو،پشاور سر فہرست

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو،پشاور سر فہرست

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو،پشاور سر فہرست

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا اور متاثرہ اضلاع میں پشاور نمایاں طور پر سر فہرست آ گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور سے رواں سال ڈینگی کے 978 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 891 تک پہنچ گئی ہے

اس وقت صوبے میں 446 فعال کیسز موجود ہیں، مانسہرہ میں 235، ایبٹ آباد میں 212 اور ہنگو میں 197 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار، جسم میں درد، خصوصاً کمر اور ٹانگوں میں شدید درد، سر درد، متلی اور قے شامل ہیں، اس کے علاوہ جسم پر سرخ نشان، مسوڑھوں یا ناک سے خون آنا، غنودگی، اور سانس لینے میں دشواری بھی ممکن ہیں۔

محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچنے کے لیے چند اہم تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جیسے کہ روم کولر کا استعمال کم کرنا، کھڑے پانی کو فوری طور پر خشک کرنا

آرائشی گملوں اور خراب ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دینا، بارش کے پانی کو کسی بھی جگہ جمع نہ ہونے دینے اور ایئرکنڈیشنر کی نکاسی کا مناسب بندوبست کرنے پر زور دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481